اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے منگل کے روز کہا کہ یوکرین کے مشرقی شہر کراماتورسک میں ہونے والی جھڑپوں میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق ان جھڑپوں میں 8 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کراماتورسک میں منگل کے دن فوج اور مسلح افراد کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوئيں۔مشرقی یوکرین میں گزشتہ 15 اپریل سے شروع ہونے والی فوجی کارروائيوں میں اب تک فریقین کے دسیوں افراد مارے جاچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲